اسلام آباد ۔ 14 جنوری (اے پی پی) پاکستانی ٹیم کے نوجوان بلے باز بابراعظم کو ون ڈے کرکٹ میں کیریئر کے ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے مزید 81 رنز درکار ہیں، اگر وہ اتوار کو آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں ہزار رنز مکمل کرنے میں کامیاب ہوئے تو وہ تیز ترین یہ سنگ میل عبور کرنے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن جائیں گے اور اس …
تیز ترین ہزار ون ڈے رنز، بابراعظم کو عالمی ریکارڈ قائم کرنے کیلئے ایک اننگز میں 81 رنز بنانے کا چیلنج درپیش
اسلام آباد ۔ 14 جنوری (اے پی پی) پاکستانی ٹیم کے نوجوان بلے باز بابراعظم کو ون ڈے کرکٹ میں کیریئر کے ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے مزید 81 رنز درکار ہیں، اگر وہ اتوار کو آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں ہزار رنز مکمل کرنے میں کامیاب ہوئے تو وہ تیز ترین یہ سنگ میل عبور کرنے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن جائیں گے اور اس کے ساتھ ہی وہ ویون رچرڈز، کیون پیٹرسن، جوناتھن ٹروٹ اور کوئنٹن ڈی کوک کا تیز ترین ہزار رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیں گے، ان چاروں بلے بازوں نے 21 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دے رکھا ہے۔









