پاکستان نےپانچ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی

میلبورن ۔ 15 جنوری (اے پی پی) پاکستان نے آسٹریلیا کو دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ گرین شرٹس نے 221 رنز کا ہدف 47.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، محمد حفیظ نے 72 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، شعیب ملک 42 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ محمد حفیط کو …

میلبورن ۔ 15 جنوری (اے پی پی) پاکستان نے آسٹریلیا کو دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ گرین شرٹس نے 221 رنز کا ہدف 47.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، محمد حفیظ نے 72 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، شعیب ملک 42 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ محمد حفیط کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز میلبورن کرکٹ گراﺅنڈ میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کے کپتان سٹیون سمتھ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ جو غلط ثابت ہوا، آسٹریلیا کو پہلا نقصان 31 کے مجموعی سکور پر اٹھانا پڑا جب ڈیوڈ وارنر 16 رنز بنانے کے بعد جنید خان کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔

Leave a Reply