یلنگٹن ۔ 16 جنوری (اے پی پی) نیوزی لینڈ نے ویلنگٹن ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی، بنگلہ دیشی ٹیم دوسری اننگز میں 160 پر ڈھیر ہوگئی، نیوزی لینڈ نے 217 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، کپتان کین ولیمسن نے 104 رنز کی ناقابل شکست اننگزکھیلی، ٹام لیتھم …
نیوزی لینڈ نے سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی

مزید خبریں
یلنگٹن ۔ 16 جنوری (اے پی پی) نیوزی لینڈ نے ویلنگٹن ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی، بنگلہ دیشی ٹیم دوسری اننگز میں 160 پر ڈھیر ہوگئی، نیوزی لینڈ نے 217 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، کپتان کین ولیمسن نے 104 رنز کی ناقابل شکست اننگزکھیلی، ٹام لیتھم کو پہلی اننگز میں 177 رنز کی دلکش اننگز کھیلنے پر مرد میدان قرار دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ویلنگٹن میں ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز بنگلہ دیش نے اپنی دوسری نامکمل اننگز 66 رنز 3 کھلاڑی آﺅٹ پر دوبارہ شروع کی تو اس کے بلے باز کیوی پیسرز کو جم کر نہ کھیل سکے اور پوری ٹیم160 رنز پر ڈھیر ہوگئی








