پاکستان انڈر 16 نے آسٹریلیا انڈر 16 کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز جیت لی

دبئی ۔ 16 جنوری (اے پی پی) پاکستان انڈر 16 نے دوسرے ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا انڈر 16 کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی، گرین شرٹس نے 109 رنز کا ہدف 17 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، زید خان نے 44 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ تفصیلات کے …

دبئی ۔ 16 جنوری (اے پی پی) پاکستان انڈر 16 نے دوسرے ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا انڈر 16 کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی، گرین شرٹس نے 109 رنز کا ہدف 17 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، زید خان نے 44 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز آئی سی سی گلوبل کرکٹ اکیڈمی، دبئی میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا انڈر 16 پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.5 اوورز میں 108 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی، زین کیہران 47 اور کانر سمتھ 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

Leave a Reply