کوالالمپور ۔ 17 جنوری (اے پی پی) ویمنز ہاکی ورلڈ لیگ راﺅنڈ ٹو کا کوارٹر فائنل مرحلہ (کل) جمعرات سے شروع ہوگا۔ 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزما ہیں۔ 22 جنوری تک جاری رہنے والے ایونٹ میں آٹھ ٹیموں کو دو مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں اٹلی، ویلز، سنگاپور اور تھائی لینڈ جبکہ گروپ بی میں آئرلینڈ، قزاخستان، ملائیشیا اور ہانگ کانگ …
ویمنز ہاکی ورلڈ لیگ راﺅنڈ ٹو کا کوارٹر فائنل مرحلہ (کل) شروع ہوگا

مزید خبریں
کوالالمپور ۔ 17 جنوری (اے پی پی) ویمنز ہاکی ورلڈ لیگ راﺅنڈ ٹو کا کوارٹر فائنل مرحلہ (کل) جمعرات سے شروع ہوگا۔ 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزما ہیں۔ 22 جنوری تک جاری رہنے والے ایونٹ میں آٹھ ٹیموں کو دو مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں اٹلی، ویلز، سنگاپور اور تھائی لینڈ جبکہ گروپ بی میں آئرلینڈ، قزاخستان، ملائیشیا اور ہانگ کانگ شامل ہیں۔ ایونٹ کے کوارٹرفائنلز 19 جنوری، سیمی فائنلز 21 جنوری جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 22 جنوری کو کھیلا جائےگا۔








