لاہور۔ 18 جنوری (اے پی پی) پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پرتھ کرکٹ گراﺅنڈ پر اب تک کھیلے گئے میچوں کی نسبت جیت کے حوالے سے پاکستان کی ٹیم کا پلڑا بھاری ہے، دونوں ٹیموں کے مابین پر تھ کرکٹ گراﺅنڈ پر اب تک 6 ون ڈے میچز کھیلے جاچکے ہیں جس میں سے پاکستان کی ٹیم نے 4 ون ڈے میچز جیتے اور 2 میں اسے …
پر تھ کرکٹ گراﺅنڈ پر اب تک پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے مابین 6 ون ڈے میچ کھیلے گئے

مزید خبریں
لاہور۔ 18 جنوری (اے پی پی) پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پرتھ کرکٹ گراﺅنڈ پر اب تک کھیلے گئے میچوں کی نسبت جیت کے حوالے سے پاکستان کی ٹیم کا پلڑا بھاری ہے، دونوں ٹیموں کے مابین پر تھ کرکٹ گراﺅنڈ پر اب تک 6 ون ڈے میچز کھیلے جاچکے ہیں جس میں سے پاکستان کی ٹیم نے 4 ون ڈے میچز جیتے اور 2 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا، پرتھ گراﺅنڈ پر عمران خان کی کپتانی میں پاکستان کی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف ناقابل شکست رہی، عمران خان کی قیادت میں قومی ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف 3 ون ڈے میچز کھیلے اور تینوں میں کامیابی حاصل کی، شاہد آفریدی اور محمد یوسف کی قیادت میں قومی ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف ایک ایک ون ڈے کھیلا اور دونوں میں پاکستان کوشکست ہوئی۔ انضمام الحق کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف ایک ون ڈے کھیلا اور اس میں پاکستان کوفتح حاصل ہوئی۔ محمد حفیظ کی قیادت میں پاکستان کی ٹیم پہلی دفعہ پرتھ کرکٹ گراﺅنڈ پر آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔








