قومی ریجنل ون ڈے کپ، پانچویں مرحلے کے بعد چھٹے مرحلے کے تمام میچز بھی بارش کی نذر

اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام جاری قومی ریجنل ون ڈے کپ میں پانچویں مرحلے کے بعد چھٹے مرحلے کے تمام میچز بھی بارش کی نذر ہو گئے۔ ساتویں اور آخری راﺅنڈ میچز (آج) جمعہ کو کھیلے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق قومی ون ڈے کپ میں بدھ کو اسلام آباد اور کراچی وائٹس کے درمیان میچ ڈائمنڈ کلب …

اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام جاری قومی ریجنل ون ڈے کپ میں پانچویں مرحلے کے بعد چھٹے مرحلے کے تمام میچز بھی بارش کی نذر ہو گئے۔ ساتویں اور آخری راﺅنڈ میچز (آج) جمعہ کو کھیلے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق قومی ون ڈے کپ میں بدھ کو اسلام آباد اور کراچی وائٹس کے درمیان میچ ڈائمنڈ کلب گراﺅنڈ اسلام آباد، کراچی بلیوز اور راولپنڈی کے درمیان میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم، لاہور وائٹس اور پشاور کے درمیان میچ ارباب نیاز سٹیڈیم، پشاور جبکہ فاٹا اور لاہور بلیوز کے درمیان میچ کے آر ایل گراﺅنڈ راولپنڈی میں کھیلا جانا تھا لیکن بارش کی وجہ سے ایک بھی میچ ممکن نہ ہو سکا، ایونٹ کے آخری راﺅنڈ میچز کل جمعہ کو شیڈول ہیں جبکہ سیمی فائنلز 23 اور 24 جنوری اور فائنل 27 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

Leave a Reply