فیصل آباد۔ 16 فروری (اے پی پی):جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے باغبانوں اور آم کے کاشتکاروں کوہدایت کی کہ وہ فوری طور پر اپنے باغات میں کیڑے مکوڑوں کا بغور جائزہ لیں اور اگر کسی جگہ پر بیماری کا حملہ ہونے کی کوئی علامات ظاہر ہوں تو فوری طور پر ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت توسیع کے ماہرین کے مشورے سے سپرے کویقینی بنایاجائے تاکہ پھلوں کی …
آم کے باغبان فاسفورس و پوٹاش کھادوں کا استعمال کریں،زرعی ماہرین

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 16 فروری (اے پی پی):جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے باغبانوں اور آم کے کاشتکاروں کوہدایت کی کہ وہ فوری طور پر اپنے باغات میں کیڑے مکوڑوں کا بغور جائزہ لیں اور اگر کسی جگہ پر بیماری کا حملہ ہونے کی کوئی علامات ظاہر ہوں تو فوری طور پر ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت توسیع کے ماہرین کے مشورے سے سپرے کویقینی بنایاجائے تاکہ پھلوں کی پیداوار کو نقصان سے بچانے میں مدد مل سکے۔
کاشتکاروں کے نام پیغام میں انہوں نے کہاکہ اگر آم کے باغبانوں نے فاسفورس اور پوٹاش کھادوں کا استعمال نہیں کیا تو فوری طور پر مذکورہ کھادیں باغات میں ڈال دی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ بعض مقامات پر کیڑے مکوڑوں کے حملہ کی ابتدائی علامات کے مشاہدہ میں آنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں لہٰذا فصل کی صورتحال سے باخبر رہنا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ممکن ہو تو کاشتکار اور باغبان ماہرین زراعت کو بھی اپنے باغات کا معائنہ کروائیں تاکہ فصل کو کسی بھی قسم کے نقصان سے بچانے میں معاونت مل سکے۔








