13.2 C
Islamabad
جمعرات, فروری 27, 2025
ہومقومی خبریںالیکشن کمیشن کی جانب سے ڈسٹرکٹ کونسل حب کی چیئرمین کی نشست...

الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈسٹرکٹ کونسل حب کی چیئرمین کی نشست پر ضمنی انتخاب کا عمل شفاف آزادانہ اورپرامن ماحول میں کامیابی سے مکمل ، پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار جاوید جمالی کامیاب قرار پائے

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 26 فروری (اے پی پی):الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈسٹرکٹ کونسل حب کے چیئرمین شپ کی نشست پر ضمنی انتخاب کا عمل شفاف آزادانہ اورپرامن ماحول میں کامیابی سے مکمل کرلیا گیا ۔

ضمنی الیکشن میں شریک جماعتوں کیامیدواروں کوآزادانہ طریقے سے حق رائے دہی کا ماحول فراہم کیا گیا ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن حب کی درخواست پر ضلعی انتظامیہ حب نے ضمنی الیکشن کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے پولنگ ڈے کے موقع پر ایس پی آفس حب کی جانب سے خصوصی سیکیورٹی پلان مرتب کیا گیا۔

- Advertisement -

ریٹرننگ افسر اے سی حب سربلندخان کے دفتر سے پولنگ اورووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل ہوتے ہی نتائج جاری کر دیے گئے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار جاوید جمالی 13 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے بھوتانی کاروان کے امیدوار فیض محمد 4 ووٹ حاصل کر سکی جبکہ 2 ووٹ مسترد قرارہائے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کیمطابق ڈسٹرکٹ کونسل کی چیئرمین جاوید جمالی منتخب ہوگئے ضمنی الیکشن کے پرامن انعقاداورامن و امان برقرار رکھنے پرڈی آر او ڈپٹی کمشنر حب منصور قاضی نے کہا کہ پرامن، شفاف اور غیر جانبدارانہ الیکشن کے انعقاد پر الیکشن کمیشن کے عملے اور سیکیورٹی جوانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں

صوبائی وزیر زراعت و کوآپریٹومیر علی حسن زہری نے ضمنی الیکشن کے نتائج کے حوالے سے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار کی کامیابی 8 فروری کے الیکشن کے مینڈیٹ کا عکاس ہے پیپلز پارٹی کے امیدوار کی جیت سے ثابت ہوگیا کہ حب کے عوام ترقی کے حامی ہیں۔

پیپلز پارٹی ترقی کے سفر کو آگے لے کر جائے گی، اور دریجی سمیت تمام علاقوں میں نئے ترقیاتی منصوبوں پر کام عنقریب شروع ہوگا۔ انہوں نے نومنتخب چیئرمین ضلع کونسل جاوید جمالی کوکامیابی پرمبارکباد پیش کی اوراس توقع کا اظہار کیا کہ وہ ضلع کونسل کے تمام ممبران کو ساتھ لیکرچلیں گے ضلع حب کی ترقی کیلئے پیپلزپارٹی مینڈیٹ کے مطابق عوامی فلاح بہبود کی کیلئے اپنی صلاحیتیں بروئے کارلائیں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=566895

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں