12.7 C
Islamabad
جمعہ, فروری 28, 2025
ہومعلاقائی خبریںپی آئی اےکا رمضان المبارک اور عید الفطر کی آمد کے پیش...

پی آئی اےکا رمضان المبارک اور عید الفطر کی آمد کے پیش نظر ٹورنٹو سے کراچی کیلئے ٹکٹوں پر 10 فیصد اور پیرس سے اسلام آباد کے کرایوں میں 15 فیصد رعایت کا اعلان

- Advertisement -

اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے رمضان المبارک اور عید الفطر کی آمد کے پیش نظر ٹورنٹو سے کراچی کے لئے ٹکٹوں پر 10 فیصد رعایت اور پیرس سے اسلام آباد کے کرایوں میں 15 فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے ۔

پی آئی اے کے کارپوریٹ ونگ کے مطابق ٹورنٹو سے کراچی کے لئے 24 فروری سے 31 مارچ 2025ء تک اس سہولت سے استفادہ کر سکتے ہیں جس کے لئے بکنگ 10 مارچ 2025ء تک کرائی جا سکتی ہے۔ تارکین وطن پاکستان میں اپنے پیاروں کے ساتھ عید کی خوشیاں منانے کے لئے آن لائن بکنگ کی سہولت سے استفادہ کر سکتے ہیں۔

- Advertisement -

اسی طرح پیرس سے اسلام آباد کے لئے 15 فیصد رعایت کے ساتھ پرواز کریں اور اپنے سفر پر خصوصی بچت سے لطف اندوز ہوں۔ پیرس سے ٹکٹوں کی بکنگ 2 مارچ 2025ء تک دستیاب ہے۔ اس سہولت سے 28 فروری سے 16 مارچ 2025 تک استفادہ کر سکتے ہیں۔ مسافروں سے گزارش ہے کہ وہ یونیورسل نمبر 021-111-786-786 یا www.piac.com.pk کے ذریعے ابھی آن لائن بکنگ کرا سکتے ہیں ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=567121

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں