لاہور۔23نومبر (اے پی پی):سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیائی، وسطی ایشیاء اور مشرق وسطی کو باہم مربوط کرنے کے لیے پاکستان ایک اہم اقتصادی راہداری کے طور پر ابھر رہا ہے جبکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری ملک کو ایک اہم علاقائی مرکز میں تبدیل کر رہی ہے۔ اتوار کو یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان …
پاک چین اقتصادی راہداری ملک کو ایک اہم علاقائی مرکز میں تبدیل کر رہی ہے،افتخار علی ملک

مزید خبریں
لاہور۔23نومبر (اے پی پی):سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیائی، وسطی ایشیاء اور مشرق وسطی کو باہم مربوط کرنے کے لیے پاکستان ایک اہم اقتصادی راہداری کے طور پر ابھر رہا ہے جبکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری ملک کو ایک اہم علاقائی مرکز میں تبدیل کر رہی ہے۔
اتوار کو یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سٹریٹجک مقام ایک بار پھر عالمی توجہ حاصل کر رہا ہے کیونکہ سی پیک کے تحت نئے ٹرانسپورٹ نیٹ ورکس اور توانائی کے راستے تشکیل پا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بڑے تجارتی راستوں کے مرکز میں واقع ہے جو ملحقہ خطوں میں تقریبا تین ارب صارفین تک براہ راست رسائی فراہم کرتے ہیں، سی پیک سے پاکستان کی لاجسٹکس صلاحیت بہتر اور ایسے اقتصادی مواقع پیدا ہوئے ہیں جو پہلے ناقابل تصور تھے۔
انہوں نے کہا کہ علاقائی مرکز کے طور پر پاکستان کی ترقی کا انحصار اصلاحات، سیاسی استحکام اور طویل مدتی سرمایہ کار دوست پالیسیوں پر ہوگا،ویلیو چینز میں پاکستان کی مسابقت کو بڑھانے کے لیے موثر کسٹم سسٹم، قابل اعتماد توانائی کی فراہمی اور جدید ٹرانسپورٹ کوریڈور ضروری ہیں،سی پیک کا دوسرا مرحلہ جو صنعتی تعاون، خصوصی اقتصادی زونز، زراعت کی ترقی اور ٹیکنالوجی کی منتقلی پر مرکوز ہے،خطے میں پاکستان کے کردار کو مزید بہتر بنائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اعلی معیار کی سڑکوں اور بندرگاہوں خصوصا گوادر نے پاکستان کو وسطی ایشیائی ریاستوں کے لیے سب سے زیادہ قابل عمل گیٹ وے بنا دیا ہے جو مغربی منڈیوں تک رسائی کے ساتھ ساتھ خلیجی ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات کو بھی فروغ دے رہا ہے۔








