اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری کلینڈر سال کے دوران 3.811ارب ڈالر کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بنک کے اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ سال کے اختتام پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 15.927ارب ڈالرریکارڈ کیا گیا تھا جس میں سٹیٹ بنک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 11.732ارب ڈالر اور کمرشل بنکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکا حجم 4.196ارب ڈالر ریکارڈکیا گیا تھا۔ 14نومبرکو …
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری سال کے دوران 3.811ارب ڈالر کا نمایاں اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری کلینڈر سال کے دوران 3.811ارب ڈالر کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بنک کے اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ سال کے اختتام پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 15.927ارب ڈالرریکارڈ کیا گیا تھا جس میں سٹیٹ بنک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 11.732ارب ڈالر اور کمرشل بنکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکا حجم 4.196ارب ڈالر ریکارڈکیا گیا تھا۔
14نومبرکو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے ملکی ذخائرکا حجم 19.738ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جس میں سٹیٹ بنک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکا حجم 14.552ارب ڈالر اورکمرشل بنکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکا حجم 5.187ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔
کیلنڈر سال کے دوران سٹیٹ بنک کے زرمبادلہ کے ذخائرمیں 2.820ارب ڈالر اور کمرشل بنکوں کے زرمبادلہ کے ذخائرمیں 991ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔جاری مالی سال کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں مجموعی طور پر469ملین ڈالرکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جون سے لے کر15نومبر تک کی مدت میں سٹیٹ بنک کے زرمبادلہ کے ذخائرمیں 45ملین ڈالر جبکہ کمرشل بنکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 423ملین ڈالرکا اضافہ ہوا ہے۔








