اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):امریکا،کینیڈااورشمالی امریکا کے دیگرممالک کوپاکستان کے فاضل تجارت کے حجم میں اضافہ ہواہے،مالی سال کے پہلے چارماہ میں شمالی امریکاکے ممالک کوپاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر7.14فیصداضافہ جبکہ ان ممالک سے درآمدات میں 12.50فیصدکی کمی ریکارڈ کی گئی۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 4ماہ میں امریکا،کینیڈااورشمالی امریکا کے دیگرممالک کوبرآمدات سے ملک کو2.323ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی …
امریکا،کینیڈااورشمالی امریکا کے دیگرممالک کوپاکستان کے فاضل تجارت کے حجم میں اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):امریکا،کینیڈااورشمالی امریکا کے دیگرممالک کوپاکستان کے فاضل تجارت کے حجم میں اضافہ ہواہے،مالی سال کے پہلے چارماہ میں شمالی امریکاکے ممالک کوپاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر7.14فیصداضافہ جبکہ ان ممالک سے درآمدات میں 12.50فیصدکی کمی ریکارڈ کی گئی۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 4ماہ میں امریکا،کینیڈااورشمالی امریکا کے دیگرممالک کوبرآمدات سے ملک کو2.323ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 7.14فیصدزیادہ ہے
،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں شمالی امریکا کے ممالک کوبرآمدات سے ملک کو2.168ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا،اکتوبرمیں شمالی امریکا کے ممالک کوبرآمدات کاحجم 579.63ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوستمبرمیں 562.40ملین ڈالراورگزشتہ سال اکتوبرمیں 610.73ملین ڈالرتھا،مالی سال 2025میں شمالی امریکا کے ممالک کوبرآمدات سے ملک کو6.417ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا،اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 4ماہ میں شمالی امریکا کے ممالک سے درآمدات پر728.24ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 12.50فیصدکم ہے،
گزشتہ مالی سال کے پہلے چارماہ میں شمالی امریکا کے ممالک سے درآمدات پر819.32ملین ڈالرزرمبالہ خرچ ہواتھا،اکتوبرمیں شمالی امریکا کے ممالک سے درآمدات کاحجم 204.35ملین ڈالرریکارڈکیاگیاجوستمبرمیں 158.72ملین ڈالراورگزشتہ سال اکتوبرمیں 199.60ملین ڈالرتھا،مالی سال 2025میں شمالی امریکا کے ممالک سے درآمدات پر2.588ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔








