اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):دھاتوں کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ میں سالانہ بنیادوں پر17فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے چار ماہ میں دھاتوں کی برآمدات سے ملک کو2.170ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 17فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں دھاتوں کی برآمدات …
دھاتوں کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ میں سالانہ بنیادوں پر17فیصد کا اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):دھاتوں کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ میں سالانہ بنیادوں پر17فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے چار ماہ میں دھاتوں کی برآمدات سے ملک کو2.170ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 17فیصد زیادہ ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں دھاتوں کی برآمدات کا حجم 1.855ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اکتوبرمیں دھاتوں کی برآمدات کا حجم 596ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال اکتوبرکے مقابلے میں 22فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال اکتوبرمیں دھاتوں کی برآمدات کا حجم 488ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔
ستمبرکے مقابلے میں اکتوبر میں دھاتوں کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر13فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ ستمبر میں دھاتوں کی برآمدات کا حجم 529ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو اکتوبرمیں بڑھ کر596ملین ڈالر ہوگیا۔








