ٹیکسٹائل ایشیا انٹرنیشنل ایگزیبیشن اینڈ کانفرنسز کا لاہور میں کامیاب انعقاد، 30 ملین ڈالر کے یقینی و متوقع معاہدے

اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):31ویں ٹیکسٹائل ایشیا انٹرنیشنل ایگزیبیشن اینڈ کانفرنسز لاہور ایکسپو سینٹر میں کامیابی سے اختتام پذیر ہوگئیں۔ یہ ایونٹ 22 تا 24 نومبر ای کامرس گیٹ وے پاکستان لمیٹڈ کے زیر اہتمام منعقد ہوا جبکہ پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے اشتراک اور اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی ) کی اسٹریٹجک معاونت نے اس نمائش کو ایک نمایاں کامیابی سے …

اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):31ویں ٹیکسٹائل ایشیا انٹرنیشنل ایگزیبیشن اینڈ کانفرنسز لاہور ایکسپو سینٹر میں کامیابی سے اختتام پذیر ہوگئیں۔ یہ ایونٹ 22 تا 24 نومبر ای کامرس گیٹ وے پاکستان لمیٹڈ کے زیر اہتمام منعقد ہوا جبکہ پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے اشتراک اور اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی ) کی اسٹریٹجک معاونت نے اس نمائش کو ایک نمایاں کامیابی سے ہمکنار کیا۔

تقریب کی صدارت یونائیٹڈ بزنس گروپ کے پیٹرن ان چیف ایس ایم تنویر نے کی۔ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری بورڈ آف انویسٹمنٹ اور ملک بھر کے مختلف چیمبرز کے اعلیٰ سطحی وفود نے بھی بھرپور شرکت کی۔اس سال کی نمائش کاروباری لحاظ سے ریکارڈ ساز رہی اور 30 ملین ڈالر کے یقینی اور متوقع معاہدے طے پائے، جو پاکستان کے ٹیکسٹائل اور متعلقہ صنعتوں کے لیے بڑی پیش رفت ہے۔

ایونٹ میں 10 سے زائد ممالک کے 2,000 عالمی برانڈز، 425 نمائش کنندگان، بڑی تعداد میں بین الاقوامی مندوبین اور 57 ہزار سے زائد ٹریڈ وزٹرز نے شرکت کی۔نمائش کے دوران سمارٹ فیکٹریز، مصنوعی ذہانت، انٹرنیٹ آف تھنگز پر مبنی ٹیکسٹائل ایکو سسٹمز، روبوٹک مشینری اور جدید ڈیجیٹل پرنٹنگ ٹیکنالوجیز خصوصی توجہ کا مرکز رہیں۔ٹیکسٹائل ایشیا 2025 کے انعقاد سے پاکستان میں عالمی اشتراک، سرمایہ کاری، جدید تحقیق اور صنعتی جدت کے نئے دروازے کھل گئے ہیں۔

عالمی ٹیکنالوجی لیڈرز کی بھرپور شرکت نے پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان کا صنعتی شعبہ جدید ٹیکنالوجی، تحقیق اور ترقی کی سمت مضبوطی سے گامزن ہے، جس سے مستقبل میں برآمدات اور صنعتی پیداوار میں نمایاں اضافے کی توقع ہے۔