اسلام آباد۔27نومبر (اے پی پی):اٹلی کوپاکستان کے فاضل تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈکیاگیاہے،مالی سال کے پہلے چارماہ میں اٹلی کوپاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر9.07فیصدکااضافہ جبکہ اٹلی سے درآمدات میں 25.76فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں اٹلی کوبرآمدات سے ملک کو431.01ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی …
اٹلی کوپاکستان کے فاضل تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔27نومبر (اے پی پی):اٹلی کوپاکستان کے فاضل تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈکیاگیاہے،مالی سال کے پہلے چارماہ میں اٹلی کوپاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر9.07فیصدکااضافہ جبکہ اٹلی سے درآمدات میں 25.76فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں اٹلی کوبرآمدات سے ملک کو431.01ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 9.07فیصدزیادہ ہے،
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں اٹلی کوبرآمدات سے ملک کو395.15ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا،اکتوبرمیں اٹلی کوپاکستان کی برآمدات کاحجم 104.71ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوستمبرمیں 110.77ملین ڈالراورگزشتہ سال اکتوبرمیں 98.33ملین ڈالرتھا،مالی سال 2025میں اٹلی کوپاکستان کی مجموعی برآمدات کاحجم 1.135ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا
،اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں اٹلی سے درآمدات پر150.17ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 25.76فیصدکم ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں اٹلی سے درآمدات پر188.86ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا،اکتوبرمیں اٹلی سے درآمدات کاحجم 40.53ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوستمبرمیں 38.11ملین ڈالراورگزشتہ سال اکتوبرمیں 31.28ملین ڈالرتھا،مالی سال 2025میں اٹلی سے درآمدات پر538.92ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔






