ملک بھر میں سونے کی قیمت 438,862 روپے پر مستحکم

اسلام آباد۔27نومبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی 4 لاکھ 38 ہزار 8 سو 62 روپے پر مستحکم رہی۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 4 لاکھ 38 ہزار 8 سو 62 روپے پر مستحکم رہی۔ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 376,253 روپے پر …

اسلام آباد۔27نومبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی 4 لاکھ 38 ہزار 8 سو 62 روپے پر مستحکم رہی۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 4 لاکھ 38 ہزار 8 سو 62 روپے پر مستحکم رہی۔ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 376,253 روپے پر برقرار رہی

جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 344,911 روپے پر برقرار رہی۔ آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 160 روپے اضافے کے بعد 5642 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 138 روپے اضافے کے بعد 4,837 ہو گی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,165 ڈالر پر مستحکم رہی۔