اسلام آباد۔28نومبر (اے پی پی):تعمیراتی اور کان کنی مشینری کی قومی درآمدات میں رواں مالی سال میں 111 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں جولائی تا اکتوبر 2025 کے دوران تعمیرات اور کان کنی کی مشینری کی درآمدات کا حجم 82.9 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ …
تعمیراتی اور کان کنی مشینری کی قومی درآمدات میں رواں مالی سال میں 111 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔28نومبر (اے پی پی):تعمیراتی اور کان کنی مشینری کی قومی درآمدات میں رواں مالی سال میں 111 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں جولائی تا اکتوبر 2025 کے دوران تعمیرات اور کان کنی کی مشینری کی درآمدات کا حجم 82.9 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران درآمدات کی مالیت 39.3 ملین ڈالر رہی تھی۔
اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران تعمیراتی اور کان کنی مشینری کی ملکی درآمدات میں 43.6 ملین ڈالر یعنی 110.94 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔








