اسلام آباد۔28نومبر (اے پی پی):ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران اضافہ جبکہ گھی کی پیداوارمیں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ پاکستان ادارہ برائے شماریات کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں 172386میٹرک ٹن خوردنی تیل کی پیداوارریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 158824میٹرک ٹن کے مقابلہ میں 8.54فیصدزیادہ ہے،ستمبرمیں ملک میں …
خوردنی تیل کی پیداوارمیں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران اضافہ،گھی کی پیداوارمیں کمی ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔28نومبر (اے پی پی):ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران اضافہ جبکہ گھی کی پیداوارمیں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
پاکستان ادارہ برائے شماریات کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں 172386میٹرک ٹن خوردنی تیل کی پیداوارریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 158824میٹرک ٹن کے مقابلہ میں 8.54فیصدزیادہ ہے،ستمبرمیں ملک میں 55414میٹرک ٹن خوردنی تیل کی پیداوارہوئی جوگزشتہ سال ستمبرکے51074میٹرک ٹن کے مقابلہ میں 8.50فیصدزیادہ ہے
،اعدادوشمارکے مطابق پہلی سہ ماہی میں ملک میں 358852میٹرک ٹن بناسپتی گھی کی پیداوارہوئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 359081میٹرک ٹن کے مقابلہ میں 0.06فیصدکم ہے،ستمبرمیں ملک میں 115457میٹرک ٹن بناسپتی گھی کی پیداورہوئی جوگزشتہ سال ستمبرکے 123650میٹرک ٹن کے مقابلہ میں 6.63فیصدکم ہے۔








