وزیراعظم کے معاونِ خصوصی ہارون اختر خان سے سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد ۔29نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان سے سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (SCCI) کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزارتِ صنعت و پیداوار کے ایڈیشنل سیکرٹری، انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کے سی ای او، سمیڈا کے ایکٹنگ سی ای او اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے نمائندے شریک تھے۔ملاقات میں سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو درپیش اہم مسائل …

اسلام آباد ۔29نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان سے سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (SCCI) کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزارتِ صنعت و پیداوار کے ایڈیشنل سیکرٹری، انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کے سی ای او، سمیڈا کے ایکٹنگ سی ای او اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے نمائندے شریک تھے۔ملاقات میں سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو درپیش اہم مسائل پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔وفد نے بتایا کہ پشاور میں جیم سٹونز، فارماسیوٹیکل اور دیگر ابھرتے ہوئے صنعتی شعبوں میں بے پناہ مواقع موجود ہیں۔

تاہم انہوں نے نشاندہی کی کہ مناسب پروڈکٹ فِنشنگ سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کی کمی پشاور کی برآمدات میں رکاوٹ بن رہی ہے۔وفد آگاہ کیا کہ پشاور ایکسپو سینٹر کی منظوری قریب تھی یکن بہ تاخیر کا شکار ہوگیا ہے اور اس کے لیے فوری سرکاری مداخلت ضروری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بھاری ٹیکسیشن، بڑھتے ہوئے یوٹیلٹی اخراجات اور سہولیات کی کمی نے پشاور کی ایس ایم ایز کو مشکلات کا سامنا ہے۔سرحد چیمبر نے تشویش ظاہر کی کہ خیبر پختونخوا میں سکیورٹی مسائل نے کاروباری سرگرمیوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

انہوں نے توجہ دلائی کہ صوبے میں کمرشل بینک ،سٹیٹ بینک کی ایس ایم ای فنانسنگ سکیمیں فراہم نہیں کر رہے، جس پر حکومت کی فوری توجہ درکار ہے۔معاونِ خصوصی ہارون اختر خان نے وفد کو یقین دلایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات کے مطابق سرحد چیمبر کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ملک کے چھوٹے، مائیکرو اور بڑے کاروباری طبقے کی بہتری کے لیے شب و روز کام کر رہے ہیں۔ہارون اختر خان نے کہا کہ وزارتِ صنعت و پیداوار کی تمام پالیسیاں اور اقدامات کاروباری مسائل کے حل اور ملکی معیشت کو مضبوط بنانے پر مرکوز ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ازبکستان اور قزاقستان سے پاکستان تک نئی ریلوے لائنیں خیبر پختونخوا کے کاروباری طبقے کے لیے اہم فائدے لائیں گی۔ علاقائی رابطوں میں بہتری سکیورٹی، انفراسٹرکچر اور پسماندگی جیسے مسائل کے حل میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ آنے والی نیشنل انڈسٹریل پالیسی میں ٹیکسیشن سمیت کاروباری طبقے کے تمام بنیادی مسائل کے حل شامل ہیں۔معاونِ خصوصی ہارون اختر خان نے تمام سٹیک ہولڈرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے مسائل کے حل کے لیے عملی تجاویز پیش کریں۔ انہوں نے سرحد چیمبر کو مختلف سرکاری کمیٹیوں میں باضابطہ طور پر شامل بھی کیا۔سرحد چیمبر کے صدر نے وزیراعظم شہباز شریف اور ہارون اختر خان کی صنعتی ترقی کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔

مزید خبریں