23ویں فارماایشیا انٹرنیشنل نمائش 2 سے 4 دسمبر تک کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہو گی

اسلام آباد ۔30نومبر (اے پی پی):پاکستان کی فارماسیوٹیکل صنعت میں جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹلائزیشن کے فروغ کے لیے سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی )کے تعاون سے 23ویں فارماایشیا انٹرنیشنل نمائش 2 سے 4 دسمبر 2025 تک کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہو گی۔ یہ نمائش ملک کی فارما انڈسٹری کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دی جا رہی ہے۔ ای کامرس گیٹ وے پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ …

اسلام آباد ۔30نومبر (اے پی پی):پاکستان کی فارماسیوٹیکل صنعت میں جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹلائزیشن کے فروغ کے لیے سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی )کے تعاون سے 23ویں فارماایشیا انٹرنیشنل نمائش 2 سے 4 دسمبر 2025 تک کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہو گی۔ یہ نمائش ملک کی فارما انڈسٹری کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دی جا رہی ہے۔

ای کامرس گیٹ وے پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے زیرِ اہتمام اور پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن سمیت ایس آئی ایف سی کی سٹریٹجک معاونت کے ساتھ منعقد ہونے والے اس ایونٹ میں وفاقی و صوبائی وزراسمیت متعدد ملکی و غیر ملکی ماہرین کی شرکت متوقع ہے۔نمائش میں 25 ہزار سے زائد فارما انڈسٹری سے وابستہ افراد، 750 سے زیادہ سٹالز اور 100 سے زائد بین الاقوامی نمائش کنندگان شرکت کریں گے۔

چین کی جانب سے جدید فارما ٹیکنالوجیز، نئے ڈیجیٹل حل، فارماسیوٹیکل مشینری، خام مال، لیبارٹری آلات اور جدید پیکیجنگ سلوشنز بھی خصوصی طور پر نمائش کا حصہ ہوں گے۔اس ایونٹ سے مقامی اور غیر ملکی کمپنیوں کے درمیان سرمایہ کاری، شراکت داری اور ٹیکنالوجی ٹرانسفر کے نئے مواقع پیدا ہوں گےجبکہ جدید ٹیکنالوجی کی بدولت پاکستان کی فارما انڈسٹری میں صنعتی اپ گریڈیشن کو مزید تقویت ملے گی۔ماہرین کے مطابق یہ بین الاقوامی نمائش پاکستان کی فارما برآمدات میں اضافے اور عالمی مارکیٹ میں مسابقتی مقام مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

مزید خبریں