لاہور۔30نومبر (اے پی پی):فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی علاقائی کمیٹی برائے خوراک کے کنوینئر شاہد عمران نے کہا ہے کہ شدید چیلنجوں اور شکوک و شبہات کے باوجود،حکومت نے گزشتہ تین برسوں میں مالیاتی استحکام حاصل کر لیا ہے ۔اتوار کو ماہرین اقتصادیات کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس کامیابی کے لیے جدت طرازی میں سرمایہ کاری کے لیے ہمارے …
شدید چیلنجزکے باوجودحکومت نے گزشتہ تین برسوں میں مالیاتی استحکام حاصل کر لیا ،شاہد عمران

مزید خبریں
لاہور۔30نومبر (اے پی پی):فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی علاقائی کمیٹی برائے خوراک کے کنوینئر شاہد عمران نے کہا ہے کہ شدید چیلنجوں اور شکوک و شبہات کے باوجود،حکومت نے گزشتہ تین برسوں میں مالیاتی استحکام حاصل کر لیا ہے ۔اتوار کو ماہرین اقتصادیات کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس کامیابی کے لیے جدت طرازی میں سرمایہ کاری کے لیے ہمارے آزمودہ شراکت داروں امریکہ،چین اور خلیجی ممالک پر توجہ دی۔
انہوں نے پاکستان کے نجی شعبے کو جدید عالمی معیشت میں اہم کھلاڑی بننے اور بدلتی ہوئی مارکیٹ کی ضروریات کے ساتھ ساتھ افرادی قوت کی ترقی میں سرمایہ کاری کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ نجی شعبے کو بیرون ملک شراکت داریوں، مشترکہ منصوبوں، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور مسابقت کو بہتر بنانے کے لیے علم کے تبادلے کو بھی فروغ دینا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سٹیٹ بینک اور حکومت کو ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر عمل جاری رکھنا چاہیے،اسی طرح لچک کو بہتر بنانے کے لیے مالی و بیرونی بفرز کو مضبوط اور کاروبار کو پھلنے پھولنے کے لیے مستحکم ماحول فراہم کرنا چاہیے۔ شاہد عمران نے کہا کہ طویل المدتی اصلاحات کے ذریعے سٹرکچرل مسائل کو حل کرنا ناگزیر ہے،کاروباری اداروں کو بھی اپنی توجہ اندر کی طرف دیکھنے کی بجائے باہر کی طرف مبذول کرنی چاہیے اور ایسی اشیاء تیار کرکے مقابلہ کرنا چاہیے جو عالمی طلب اور معیارات پر پورا اترتی ہوں۔








