جاپانی کمپنیوں کے قبل از ٹیکس منافع میں 19.7 فیصد اضافہ

ٹوکیو۔1دسمبر (اے پی پی):جاپانی کمپنیوں کے قبل از ٹیکس منافع میں جولائی تا ستمبر 2025 کے دوران 19.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو کہ لگاتار چوتھی سہ ماہی میں اضافہ ہے۔ کیوڈو کے مطابق وزارت خزانہ نے رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے حوالے سے اعدادوشمار پر مبنی اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اس ترقی کی بنیادی وجہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے متعلق بڑھتی ہوئی عالمی طلب …

ٹوکیو۔1دسمبر (اے پی پی):جاپانی کمپنیوں کے قبل از ٹیکس منافع میں جولائی تا ستمبر 2025 کے دوران 19.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو کہ لگاتار چوتھی سہ ماہی میں اضافہ ہے۔ کیوڈو کے مطابق وزارت خزانہ نے رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے حوالے سے اعدادوشمار پر مبنی اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اس ترقی کی بنیادی وجہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے متعلق بڑھتی ہوئی عالمی طلب ہے اور جاپانی کمپنیوں کا کل قبل از ٹیکس منافع 27.54 ٹریلین ین (177 ارب ڈالر) رہاتاہم ٹرانسپورٹیشن آلات کے شعبے کے منافع میں 14 فیصد کمی ہوئی جس کی وجہ امریکی درآمدی ٹیرف میں اضافہ بتایا گیا جبکہ مجموعی طور پر مینوفیکچرنگ سیکٹر کے منافع میں 23.4 فیصد اضافہ ہو کر یہ 10 ٹریلین ین تک پہنچ گیا اور اے آئی ڈیٹا سینٹرز اور سیمی کنڈکٹر بنانے کی مشینوں کی مضبوط طلب نے صنعت کو سہارا دیا۔

رپورٹ کے مطابق نان مینوفیکچرنگ کمپنیوں کے منافع میں 17.6 فیصد اضافہ ہو کر یہ 17.54 ٹریلین ین تک پہنچ گیا۔ریستورانوں اور رہائشی سہولیات (ہوٹلز) میں گاہکوں کی تعداد اور فی کس خرچ بڑھنے سے آمدنی میں اضافہ ہوا اور تعمیراتی کمپنیوں نے بڑے تعمیراتی منصوبوں اور تعمیراتی اخراجات میں اضافے کے باعث منافع میں 48.6 فیصد اضافہ دکھایا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ 2025 کی تیسری سہ ماہی میں سرمایہ کاری میں 2.9 فیصد اضافہ ہوا جو 13.81 ٹریلین ین تک پہنچ گئی،یہ مسلسل تیسری سہ ماہی ہے جس میں کیپیٹل سپنڈنگ( کمپنیوں کی ترقیاتی سرمایہ کاری) میں اضافہ دیکھا گیا۔آئی ٹی اور کمیونی کیشن کمپنیوں نے اے آئی کی صلاحیت بڑھانے کے لیے سرمایہ کاری کی۔ سٹیل کمپنیوں نے کاربن گیسوں کا اخراج کم کرنے کے منصوبوں میں سرمایہ کاری میں اضافہ کیا ہے۔

مزید خبریں