چناب لمیٹڈکے خسارہ میں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 51.78فیصد اضافہ

اسلام آباد۔1دسمبر (اے پی پی):چناب لمیٹڈکے خسارہ میں 30ستمبر2025کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران 51.78فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق جولائی تا ستمبر2025کے دوران چناب لمیٹڈ کو170ملین روپے کا خسارہ ہوا ہے جبکہ جولائی تا ستمبر2024کے دوران چناب لمیٹڈ کو112ملین روپے کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس طرح جولائی تا ستمبر2024کے مقابلہ میں جولائی تاستمبر2025کے دوران چناب لمیٹڈ کے خسارہ میں 58ملین …

اسلام آباد۔1دسمبر (اے پی پی):چناب لمیٹڈکے خسارہ میں 30ستمبر2025کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران 51.78فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق جولائی تا ستمبر2025کے دوران چناب لمیٹڈ کو170ملین روپے کا خسارہ ہوا ہے جبکہ جولائی تا ستمبر2024کے دوران چناب لمیٹڈ کو112ملین روپے کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس طرح جولائی تا ستمبر2024کے مقابلہ میں جولائی تاستمبر2025کے دوران چناب لمیٹڈ کے خسارہ میں 58ملین روپے یعنی 51.78فیصد کا اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔

مزید خبریں