پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کا مثبت آغاز ، کے ایس ای 100 انڈیکس میں نمایاں اضافہ

اسلام آباد۔1دسمبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغازپر 629 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جہاں سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی کے باعث مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار رہا۔ کاروبار کے آغاز پر ہی نمایاں خریداری دیکھنے میں آئی، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس 629 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 167,306 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے …

اسلام آباد۔1دسمبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغازپر 629 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جہاں سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی کے باعث مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار رہا۔ کاروبار کے آغاز پر ہی نمایاں خریداری دیکھنے میں آئی، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس 629 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 167,306 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز (جمعہ) بھی مارکیٹ میں غیر معمولی تیزی ریکارڈ کی گئی تھی۔ ابتدائی سیشن کے دوران 100 انڈیکس میں 1,600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا تھا اور انڈیکس 167,005 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا تھا۔مزید برآں، جمعہ کے روز ٹریڈنگ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1,304 پوائنٹس کے مجموعی اضافے کے ساتھ 166,677 پوائنٹس پر بند ہوا، جو کہ مارکیٹ کے لیے ایک مثبت پیشرفت ہے۔مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری، معاشی اشاریوں میں استحکام کے اشارے اور بہتر پالیسی توقعات نے سٹاک مارکیٹ کی کارکردگی کو تقویت دی ہے۔

توانائی، بینکنگ، سیمنٹ اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاروں کی سرگرم دلچسپی دیکھی گئی ۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج حکام کاکہنا ہے کہ مارکیٹ میں مثبت رجحان سرمایہ کاروں کے مضبوط اعتماد اور مجموعی معاشی سمت کے استحکام کا عکاس ہے۔ پی ایس ایکس شفاف، منظم اور متحرک سرمایہ کاری کے ماحول کے فروغ کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا۔

مزید خبریں