تیار سنگ سلیمانی کی ملکی برآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران 28.57فیصد اضافہ

اسلام آباد۔1دسمبر (اے پی پی):تیار سنگ سلیمانی کی ملکی برآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران 28.57فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس )کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا اکتوبر2025کے دوران تیار سنگ سلیمانی کی برآمدات کا حجم 1.8ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں برآمدات سے 1.4ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل …

اسلام آباد۔1دسمبر (اے پی پی):تیار سنگ سلیمانی کی ملکی برآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران 28.57فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس )کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا اکتوبر2025کے دوران تیار سنگ سلیمانی کی برآمدات کا حجم 1.8ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں برآمدات سے 1.4ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا ۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں جاری مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں تیار سنگ سلیمانی کی قومی برآمدات میں 0.4ملین ڈالر یعنی 28.57فیصد کی بڑھوتری ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید خبریں