اسلام آباد۔1دسمبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2,700 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 46 ہزار 8 سو 62 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 2,700 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 46 ہزار 8 سو 62 روپے کا ہوگیا ہے جب کہ 24 قیراط سونے …
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2,700 روپے اضافہ ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔1دسمبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2,700 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 46 ہزار 8 سو 62 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 2,700 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 46 ہزار 8 سو 62 روپے کا ہوگیا ہے جب کہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 2,315 روپے اضافے کے بعد 380,797 روپے سے بڑھ کر
383,112 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 349,076 روپے سے بڑھ کر 351,198 روپے ہوگئی، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا۔فی تولہ چاندی کی قیمت 54 روپے اضافے کے بعد 5,963 اور دس گرام چاندی کی قیمت 46 روپے اضافے کے بعد 5,112 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,218 ڈالر سے بڑھ کر 4,245 ڈالر ہو گئی۔








