ملک میں تھیلسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کی بڑھتی ہوئی تعداد لمحہ فکریہ ہے،صدر سرگودھا چیمبر

سرگودھا ۔ 02 دسمبر (اے پی پی):صدر سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری خواجہ یاسر قیوم نے کہا ہے کہ ملک میں تھیلسیمیا کے مرض میں مبتلاء بچوں کی بڑھتی ہوئی تعداد لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے علیم ڈار فاؤنڈیشن کے سربراہ انٹرنیشنل ایوارڈ یافتہ کرکٹ ایمپائرعلیم ڈارکےاعزازمیں منعقدہ تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھیلسیمیا ایک ایسا موذی مرض ہے جس میں بچے کو بروقت خون کی فراہمی نہ …

سرگودھا ۔ 02 دسمبر (اے پی پی):صدر سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری خواجہ یاسر قیوم نے کہا ہے کہ ملک میں تھیلسیمیا کے مرض میں مبتلاء بچوں کی بڑھتی ہوئی تعداد لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے علیم ڈار فاؤنڈیشن کے سربراہ انٹرنیشنل ایوارڈ یافتہ کرکٹ ایمپائرعلیم ڈارکےاعزازمیں منعقدہ تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھیلسیمیا ایک ایسا موذی مرض ہے جس میں بچے کو بروقت خون کی فراہمی نہ کی جائے تو نہ جانے کب اس کی زندگی کا چراغ بجھ جائے، ہم سب کواس بیماری کے خلاف لڑنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ سرگودھا چیمبر آف کامرس میں تھیلسیمیا میں مبتلا بچوں کو اس بیماری سے بچانے کے لئے علیم ڈار فاؤنڈیشن کےسربراہ علیم ڈار نے تھیلسیمیا ہسپتال کی بنیاد رکھی، یہ ایک ایسا صدقہ جاریہ ہے

جو رہتی دنیا تک خیر کا سبب بنے گا۔ اس موقع پر ہیلتھ سے متعلقہ سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین حاجی ارشد محمود نے سپاس نامہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم تھیلسیمیا میں مبتلا بچوں کی زندگیاں بچانے کے لئے نہ صرف ان سے مالی تعاون کریں بلکہ زیادہ سے زیادہ خون کے عطیات بھی اکٹھے کریں۔ تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی علیم ڈار نے کہا کہ انہوں نے اپنی والدہ سے وعدہ کیا تھا کہ وہ کوئی ایسا کام کریں گے جس سے انسانیت کی فلاح میں مدد مل سکے ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ سرگودھا میں تھیلسیمیا سے بچاؤ کے لئے تین سینٹر کام کر رہے ہیں جن میں روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں بچے آتے ہیں اس موقع پر ہسپتال کی تعمیر کے لئے مخیر حضرات کی جانب سے مدد کرنے کی پیشکش کی گئی۔

اس موقع پر ٹریولز اینڈ ٹورز ایسوسی ایشن فاؤنڈر گروپ کے امیدواروں نے مفتی جنید اسلم کی قیادت میں علیم ڈار کو خصوصی تحفہ پیش کیا۔ بعد ازاں صدر سرگودہا چیمبر نے علیم ڈار اور خواجہ ڈاکٹر محمد ارشد کو خصوصی شیلڈ دی جبکہ علیم ڈار نے علیم فاؤنڈیشن کی جانب سے سرگودھا چیمبر کے صدر کو خصوصی تحفہ پیش کیا۔

مزید خبریں