سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور پاکستان انڈسٹریل ٹیکنیکل اسسٹنس سینٹر کےمابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

سیالکوٹ۔4دسمبر (اے پی پی):صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سید احتشام مظہر گیلانی، اور نائب صدر سلمان شیخ نے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایس سی سی آئی) کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کے ہمراہ پاکستان انڈسٹریل ٹیکنیکل اسسٹنس سینٹر (پی آئی ٹی اے سی) کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت(ایم او یو) پر دستخط کیے۔ اس معاہدے کا مقصد ملکی صنعت میں ٹیکنیکل معاونت، پیشہ ورانہ تربیت …

سیالکوٹ۔4دسمبر (اے پی پی):صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سید احتشام مظہر گیلانی، اور نائب صدر سلمان شیخ نے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایس سی سی آئی) کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کے ہمراہ پاکستان انڈسٹریل ٹیکنیکل اسسٹنس سینٹر (پی آئی ٹی اے سی) کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت(ایم او یو) پر دستخط کیے۔ اس معاہدے کا مقصد ملکی صنعت میں ٹیکنیکل معاونت، پیشہ ورانہ تربیت اور جدید صنعتی ٹیکنالوجیز کے فروغ کے لیے مشترکہ تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

دونوں اداروں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ صنعتی شعبے کی بہتری، برآمدات میں اضافہ اور مقامی صنعتکاروں کی تکنیکی صلاحیتوں میں اضافہ ان کی مشترکہ ترجیحات میں شامل ہے۔ایم او یو پرپی آئی ٹی اے سی کی ڈائریکٹر جنرل فریحہ علی رندھاوا نے باضابطہ طور پر دستخط کیے۔ وفد نے سہولتی مرکز اور لیبارٹریز کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے مقامی صنعت کو مضبوط اور اس کی مسلسل ترقی اور ترقی کے لیے فراہم کی جانے والی تکنیکی معاونت اور خدمات کو بھی سراہا۔

مزید خبریں