کپاس کے جاری جننگ سیزن میں مجموعی پیداوار میں سندھ کا حصہ 50.85 فیصد ، پنجاب کا حصہ 45.76 فیصد جبکہ بلوچستان کا حصہ 3.39 فیصد ہے،پی سی جی اے

اسلام آباد۔4دسمبر (اے پی پی):کپاس کے جاری جننگ سیزن میں مجموعی پیداوار میں سندھ کا حصہ 50.85 فیصد ، پنجاب کا حصہ 45.76 فیصد جبکہ بلوچستان کا حصہ 3.39 فیصد ہے۔ پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے) کے اعدادو شمار کے مطابق کپاس کی جننگ کی مجموعی پیداوار میں گزشتہ سال 2024ء کے مقابلہ میں رواں سیزن 2025ء میں 30 نومبر تک سندھ کے حصہ میں 1.2 …

اسلام آباد۔4دسمبر (اے پی پی):کپاس کے جاری جننگ سیزن میں مجموعی پیداوار میں سندھ کا حصہ 50.85 فیصد ، پنجاب کا حصہ 45.76 فیصد جبکہ بلوچستان کا حصہ 3.39 فیصد ہے۔ پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے) کے اعدادو شمار کے مطابق کپاس کی جننگ کی مجموعی پیداوار میں گزشتہ سال 2024ء کے مقابلہ میں رواں سیزن 2025ء میں 30 نومبر تک سندھ کے حصہ میں 1.2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔سال 2024ء میں صوبہ سندھ کی کپاس کی جننگ کی پیداوار 2.575 ملین بیلز رہی تھی اور قومی پیداوار میں صوبہ کا شیئر 49.61 فیصد رہا تھا تاہم حالیہ سیزن میں 30 نومبر 2025 تک کپاس کی جننگ کی مجموعی ملکی پیداوار میں صوبہ سندھ کا شیئر 1.2 فیصد کے اضافہ سے 2.61 ملین بیلز یعنی 50.85 فیصد تک بڑھا ہے۔

پی سی جی اے کی رپورٹ کے مطابق دوسری جانب گزشتہ سال 2024 کے دوران جننگ کی مجموعی قومی پیداوار میں پنجاب کا حصہ 47.38 فیصد رہا تھا اور مجموعی صوبائی پیداوار 2.459 ملین بیلز رہی تھی۔ رواں سال کپاس کی جننگ کی مجموعی قومی پیداوار میں صوبہ پنجاب کا شیئر 2.349 ملین بیلز یعنی 45.76 فیصد ریکارڈ کیا گیاہے۔ اس طرح گزشتہ سال کے مقابلہ میں رواں سال 30نومبر 2025 تک کپاس کی جننگ کی مجموعی ملکی پیداوار میں پنجاب کے شیئر میں 1.62کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے

رپورٹ کے مطابق گزشتہ جننگ سیزن کے مقابلے میں رواں سیزن کے دوران جننگ کی قومی پیداوار میں صوبہ بلوچستان کے حصہ میں 0.39فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پی سی جی اے کے مطابق سال 2024کے دوران 30 نومبر تک صوبے کی پیداوار ایک لاکھ 55ہزار 800بیلز رہی ہے اور ملکی پیداوار میں صوبے کا شیئر 3فیصد تھا تاہم جننگ کے جاری سیزن میں 30 نومبر 2025 تک جننگ کی مجموعی قومی پیداوار میں صوبہ بلوچستان کا حصہ 0.39 فیصد کی بڑھوتری سے ایک لاکھ 73ہزار 790بیلز تک بڑھا ہے۔

مزید خبریں