سیمنٹ کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 5ماہ کے دوران اضافہ،برآمدات میں معمولی کمی

اسلام آباد۔4دسمبر (اے پی پی):ملک میں سیمنٹ کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 5ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پراضافہ جبکہ برآمدات میں معمولی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررزایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 5ماہ میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت کاحجم 21.4ملین ٹن ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 19.2ملین ٹن کے مقابلہ میں 11.5فیصدزیادہ ہے، نومبرمیں ملک میں 4.14ملین ٹن سیمنٹ …

اسلام آباد۔4دسمبر (اے پی پی):ملک میں سیمنٹ کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 5ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پراضافہ جبکہ برآمدات میں معمولی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررزایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 5ماہ میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت کاحجم 21.4ملین ٹن ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 19.2ملین ٹن کے مقابلہ میں 11.5فیصدزیادہ ہے،

نومبرمیں ملک میں 4.14ملین ٹن سیمنٹ کی فروخت ریکارڈکی گئی جواکتوبرکے 4.76ملین ٹن کے مقابلہ میں 13.1فیصدکم اورگزشتہ سال نومبرکے 4.27ملین ٹن کے مقابلہ میں 3.2فیصدکم ہے۔مالی سال کے پہلے 5ماہ میں سیمنٹ کی برآمدات کاحجم 4.009ملین ٹن ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 4.026ملین ٹن کے مقابلہ میں 0.4فیصدکم ہے۔

 

مزید خبریں