رنگے ہوئے چمڑے کی قومی برآمدات میں رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران 2.33 فیصد کی کمی

اسلام آباد۔4دسمبر (اے پی پی):رنگے ہوئے چمڑے کی قومی برآمدات میں رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران 2.33 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا اکتوبر 2025 کے دوران برآمدات کا حجم 46 ملین ڈالر تک کم ہوگیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا اکتوبر 2024 کے دوران رنگے ہوئے چمڑے کی …

اسلام آباد۔4دسمبر (اے پی پی):رنگے ہوئے چمڑے کی قومی برآمدات میں رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران 2.33 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔

ادارہ برائے شماریات (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا اکتوبر 2025 کے دوران برآمدات کا حجم 46 ملین ڈالر تک کم ہوگیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا اکتوبر 2024 کے دوران رنگے ہوئے چمڑے کی برآمد سے 47.1ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے پہلے چار مہینوں کے دوران رنگے ہوئے چمڑے کی ملکی برآمدات میں 1.1 ملین ڈالر یعنی 2.33 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید خبریں