اسلام آباد۔4دسمبر (اے پی پی):پاکستان میں خواتین کے کاروباری اداروں گزشتہ 11 ماہ میں (نومبر 2024 تا اکتوبر 2025) کے دوران 230 ارب روپے کے قرضہ جات فراہم کئے گئے۔ اس دوران خواتین کے 9 لاکھ 74 ہزار کا کاروباری اداروں نے بینکوں اور مالیاتی اداروں سے قرضہ کی سہولت سے استفادہ کیا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ گیارہ ماہ میں …
پاکستان میں خواتین کے کاروباری اداروں گزشتہ 11 ماہ میں کے دوران 230 ارب روپے کے قرضہ جات فراہم کئے گئے ،ایس بی پی

مزید خبریں
اسلام آباد۔4دسمبر (اے پی پی):پاکستان میں خواتین کے کاروباری اداروں گزشتہ 11 ماہ میں (نومبر 2024 تا اکتوبر 2025) کے دوران 230 ارب روپے کے قرضہ جات فراہم کئے گئے۔ اس دوران خواتین کے 9 لاکھ 74 ہزار کا کاروباری اداروں نے بینکوں اور مالیاتی اداروں سے قرضہ کی سہولت سے استفادہ کیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ گیارہ ماہ میں خواتین کے کاروباری اداروں کی فراہم کردہ مجموعی قرضہ جات میں سے مائیکرو فنانس کی مد میں 113 ارب روپے کے قرضے فراہم کئے گئے ہیں جبکہ خواتین کے دیگر 611 کاروباری اداروں نے مائیکروفنانس کے علاوہ دیگر قرضوں کی مد میں 58 ارب روپے کے قرضہ جات حاصل کئے ہیں۔
ایس بی پی کے مطابق نیشنل فنانشل انکلوژن سٹریٹیجی 2024-28ء کے تحت مرکزی بینک قرضوں کی فراہمی کے حوالہ سے صنفی تضاد کو کم سے کم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ واضح رہے کہ 2018 میں خواتین کی مالیات تک رسائی کے حوالہ سے صنفی تضاد 47 فیصد تھا جو 2025 کے دوران 30 فیصد تک کم ہوا ہے۔








