میاں کاشف اشفاق کو فیشن ایکسپورٹس بڑھانے کیلئے بورڈ آف انڈسٹریل کولیبوریشن کا پہلا چیئرپرسن مقرر کر دیا گیا

اسلام آباد۔4دسمبر (اے پی پی):پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق کو فیشن ایکسپورٹس کو بڑھانے کے لیے بورڈ آف انڈسٹریل کولیبوریشن کا پہلا چیئرپرسن مقرر کیا گیا ہے۔ وہ ایک متنوع اور متحرک کاروباری شخصیت اور برطانیہ سے اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں۔ فوری فیصلہ سازی کی خداداد صلاحیت کی بنیاد پر وہ پروفیشنل میدان میں بہت زیادہ کامیابیاں سمیٹ چکے ہیں۔ بروقت اور درست فیصلوں کی …

اسلام آباد۔4دسمبر (اے پی پی):پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق کو فیشن ایکسپورٹس کو بڑھانے کے لیے بورڈ آف انڈسٹریل کولیبوریشن کا پہلا چیئرپرسن مقرر کیا گیا ہے۔ وہ ایک متنوع اور متحرک کاروباری شخصیت اور برطانیہ سے اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں۔ فوری فیصلہ سازی کی خداداد صلاحیت کی بنیاد پر وہ پروفیشنل میدان میں بہت زیادہ کامیابیاں سمیٹ چکے ہیں۔ بروقت اور درست فیصلوں کی بدولت ان کے بطور چیئرمین دور میں فیصل آباد انڈسٹریل سٹیٹ اینڈ ڈویلپمنٹ مینجمنٹ کمپنی نے بے مثال ترقی کی اور اسے کامیاب ترین ادارہ بنا دیا۔

اداروں کے ملازمین سے ان کی صلاحیتوں کے مطابق بہترین کام لینے کی بناء پر ان کے زیر انتظام ہر ادارے نے بے مثال ترقی کی ہے۔ وہ معروف سٹورز چن ون کے سی ای او کے علاوہ فیصل آباد گارمنٹس سٹی کمپنی کے ڈائریکٹر بھی ہیں جو وزارت ٹیکسٹائل انڈسٹری کا ایک پراجیکٹ ہے۔ میاں کاشف اشفاق ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ فیصل آباد کے صدر اور خدمت خلق سٹیزن کمیونٹی بورڈ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے چیئرمین بھی ہیں۔

اس بورڈ کے تحت دو ہسپتال مفت طبی امداد فراہم کر رہے ہیں جن میں سے ایک کارڈیک کیئر یونٹ اور دوسرا لیور کلینک ہے، اپنے جذبہ خدمت خلق کے تحت انہوں نے اور ان کے والد نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پرائم لوکیشن پر واقع اپنا گھر لیور کلینک کے لیے عطیہ کیا ہے۔

مزید خبریں