اسلام آباد۔5دسمبر (اے پی پی):بینکوں کے ڈیپازٹس اور سرمایہ کاری میں اکتوبر کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ جبکہ مختصر مدت کے قرضوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر کے اختتام پر بینکوں کے ڈیپازٹس کا حجم 35 ہزار 149 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ سال اکتوبر کے مقابلہ میں 13 فیصد زیادہ ہے۔ گذشتہ …
بینکوں کے ڈیپازٹس اور سرمایہ کاری میں اکتوبر کے دوران اضافہ ، مختصر المدت قرضوں میں کمی

مزید خبریں
اسلام آباد۔5دسمبر (اے پی پی):بینکوں کے ڈیپازٹس اور سرمایہ کاری میں اکتوبر کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ جبکہ مختصر مدت کے قرضوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر کے اختتام پر بینکوں کے ڈیپازٹس کا حجم 35 ہزار 149 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ سال اکتوبر کے مقابلہ میں 13 فیصد زیادہ ہے۔
گذشتہ سال اکتوبر کے اختتام پر بینکوں کے مجموعی ڈیپازٹس کا حجم 31 ہزار 116 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اکتوبر کے اختتام پر بینکوں کی سرمایہ کاری کا حجم 36 ہزار 547 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ سال اکتوبر کے مقابلہ میں 26.3 فیصد زیادہ ہے۔ گذشتہ سال اکتوبر کے اختتام پر بینکوں کی سرمایہ کاری کا حجم 28 ہزار 938 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق اکتوبر کے اختتام پر بینک کے قلیل مدتی قرضوں کا حجم 13 ہزار 279 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ سال اکتوبر کے مقابلہ میں 3.6 فیصد کم ہے۔
گذشتہ سال اکتوبر کے اختتام پر بینکوں کے قلیل مدتی قرضوں کا حجم 13779 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق اکتوبر کے اختتام پر ڈیپازٹس کے تناسب سے قرضوں کی شرح 37.8 فیصد ریکارڈ کی گئی جو گذشتہ سال اکتوبر کے اختتام پر 44.3 فیصد تھی۔








