ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3,000 روپے اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد۔5دسمبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت 3,000 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 44 ہزار 4 سو 62 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 3,000 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 44 ہزار 4 سو 62 روپے کا ہوگیا ہے ۔ 24 قیراط سونے کے 10 …

اسلام آباد۔5دسمبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت 3,000 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 44 ہزار 4 سو 62 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 3,000 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 44 ہزار 4 سو 62 روپے کا ہوگیا ہے ۔

24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 2,572 روپے اضافے کے بعد 378,482 روپے سے بڑھ کر 381,054 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 346,974 روپے سے بڑھ کر 349,312 روپے ہو گئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 72 روپے اضافے کے بعد 6,072 اور دس گرام چاندی کی قیمت 61 روپے اضافے کے بعد 5,205 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,191 ڈالر سے بڑھ کر 4,221 ڈالر ہو گئی۔

 

مزید خبریں