اسلام آباد۔5دسمبر (اے پی پی):ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر 0.64 فیصد کی کمی جبکہ سالانہ بنیادوں پر 4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے قیمتوں کے حساس اشاریہ(ایس پی آئی) بارے جاری ہفتہ واررپورٹ کے مطابق 4دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں صارفین کیلئے قیمتوں کاحساس اشاریہ 335.84 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا جوپیوستہ ہفتہ کے 337.99 پوائنٹس کے مقابلہ …
ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر 0.64 فیصد کی کمی

مزید خبریں
اسلام آباد۔5دسمبر (اے پی پی):ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر 0.64 فیصد کی کمی جبکہ سالانہ بنیادوں پر 4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے قیمتوں کے حساس اشاریہ(ایس پی آئی) بارے جاری ہفتہ واررپورٹ کے مطابق 4دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں صارفین کیلئے قیمتوں کاحساس اشاریہ 335.84 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا جوپیوستہ ہفتہ کے 337.99 پوائنٹس کے مقابلہ میں 0.64 فیصد کم ہے،گزشتہ ہفتہ کے دوران ملک میں 15ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور23کی قیمتوں میں استحکام رہا، اس کے برعکس 13اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
گزشتہ ہفتہ کے دوران ٹماٹرکی قیمت میں 30.11 فیصد،پیاز12.41 فیصد، آلو6.92 فیصد، چکن 4.46 فیصد، چینی 3.31 فیصد، ڈیزل 1.67 فیصد، دال چنا1.55 فیصد، دال مسور1.33 فیصد، گڑ1 فیصد اور پٹرول کی قیمت میں 0.73 فیصد کی کمی ہوئی۔ اس کے برعکس ایل پی جی کی قیمت میں 3.50 فیصد،لہسن 1.86 فیصد، 5لیٹر کوکنگ آئل 1.54 فیصد، انڈے 0.81 فیصد، روٹی 0.57 فیصد، ایک کلوبناسپتی گھی 0.40 فیصد، خشک دودھ 0.36 فیصد، کیلا0.28 فیصد، آٹا0.28 فیصد اورسگریٹ کی قیمت میں 0.25 فیصد اضافہ ہوا۔
سب سے کم یعنی 17732روپے ماہوارآمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 0.96 فیصد کی کمی ہوئی،17733روپے سے لیکر22888روپے، 22889روپے سے لیکر29517روپے، 29518روپے سے لیکر44175روپے اوراس سے زیادہ ماہوارآمدنی رکھنے والے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں بالترتیب 0.88 فیصد، 0.73 فیصد، 0.69 فیصد اور0.53 فیصد کی کمی ہوئی، صارفین کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ کاتعین ملک کے 17بڑے شہروں کی 50مارکیٹوں میں 51ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی بیشی کی بنیاد پر کیاجاتاہے۔








