پنجاب میں موثر حکمت عملی کے تحت ملکی و غیر ملکی سرمایہ کار تیزی سے اپنے صنعتی یونٹس لگا رہے ہیں،چوہدری شافع حسین

لاہور۔5دسمبر (اے پی پی):پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹ ڈیویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام صنعتکاروں کے ساتھ مکالمہ منعقد ہوا،جس میں صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے خصوصی شرکت کی۔چیئرمین پیڈمک جاوید اقبال نے پنجاب کے سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاروں کو دستیاب سہولتوں سے آگاہ کیا۔مکالمے کے دوران صنعتکاری کے فروغ کیلئے سود مند تجاویز پر بات چیت ہوئی۔صوبائی وزیر نے پنجاب کے انڈسٹریل اسٹیٹس میں …

لاہور۔5دسمبر (اے پی پی):پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹ ڈیویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام صنعتکاروں کے ساتھ مکالمہ منعقد ہوا،جس میں صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے خصوصی شرکت کی۔چیئرمین پیڈمک جاوید اقبال نے پنجاب کے سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاروں کو دستیاب سہولتوں سے آگاہ کیا۔مکالمے کے دوران صنعتکاری کے فروغ کیلئے سود مند تجاویز پر بات چیت ہوئی۔صوبائی وزیر نے پنجاب کے انڈسٹریل اسٹیٹس میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے صنعتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں موثر حکمت عملی کے تحت صنعتکاری کے عمل کو تیز کیا گیا ہے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کار پنجاب میں تیزی سے اپنے صنعتی یونٹس لگا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں انڈسٹری کا فروغ میرا عزم ہے۔جتنی زیادہ انڈسٹری لگے گی اتنے ہی روز گار کے مواقع بڑھیں گے۔انہوں نے بتایا کہ فیڈمک کے زیر اہتمام انڈسٹریل اسٹیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے کمیونٹی سینٹر بن رہا ہے یہاں مختلف بنکوں کی برانچیں بھی کھل رہی ہیں،بنکوں کی برانچیں کھلنے سے صنعتکاروں کو سہولت ملے گی۔فیصل آباد میں سٹیٹ آف دی آرٹ ایکسپو سینٹر بھی بنایا جا رہا ہے۔صوبائی وزیر نے بتایا کہ قائد اعظم بزنس پارک شیخوپورہ میں بننے والے گارمنٹ سٹی میں چین کی ٹیکنالوجی اور ٹیکسٹائل انڈسٹری منتقل ہو رہی ہے،مقامی صنعتکار بھی یہاں ٹیکسٹائل انڈسٹری لگا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں دنیا کی تیسری بڑی وی وو موبائل فون کی فیکٹری آئندہ6 ماہ میں پیدا وار شروع کردے گی جبکہ قائد اعظم بزنس پارک شیخوپورہ میں میں 10نئی فیکٹریوں کی تعمیر شروع ہوچکی ہے۔آئندہ 3ماہ میں سیالکوٹ میں سرجیکل سٹی کی تعمیر بھی شروع ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کی 23 سمال انڈسٹریل اسٹیٹس میں صنعتی انفراسٹرکچر کی بہتری کا بڑا پروگرام شروع کیا جا رہا ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ انڈسٹری کی ضرورت اور صنعتکاروں کی ڈیمانڈ پرنئی انڈسٹریل اسٹیٹس بنائی جا رہی ہیں،وفاقی حکومت قرضوں پر مارک اپ کی شرح سنگل ڈیجیٹل پر لانے کیلئے کام کر رہی ہے۔

صنعتکاروں نے ٹیکسیشن، زیادہ پیدا واری لاگتاور انڈسٹری کے دیگر مسائل پر بات کی۔سی ای او پیڈمک کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی،سی او او سید معظم علی،چئیرمین اپٹما پنجاب کامران غازی، صدر لاہور چیمبر فہیم الرحمن سہگل،صدر سیالکوٹ چیمبر احتشام مظہر، چئیرمن تھرموسول سید نبیل ہاشمی،انجم نثار اور دیگر معروف صنعتکاروں نے جمخانہ کلب لاہور میں منعقدہ مکالمے میں شرکت کی۔

 

مزید خبریں