اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):فوکل پرسن برائے سمندر پار کاروباری امور اور تجارتی روابط شہریار میمن نے وزراء، سفارت کاروں، اعلیٰ شخصیات اور پارلیمنٹرینز کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے شہریار میمن نے کہا کہ ہمیں پاکستان کو عالمی سپلائی چین سے مربوط کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ تجارت میں تنوع ملک کی پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے نہایت اہم …
شہریار میمن کاوزراء، سفارت کاروں، اعلیٰ شخصیات اور پارلیمنٹرینز کے اعزاز میں عشائیہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):فوکل پرسن برائے سمندر پار کاروباری امور اور تجارتی روابط شہریار میمن نے وزراء، سفارت کاروں، اعلیٰ شخصیات اور پارلیمنٹرینز کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے شہریار میمن نے کہا کہ ہمیں پاکستان کو عالمی سپلائی چین سے مربوط کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ تجارت میں تنوع ملک کی پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے نہایت اہم ہے۔اس کا مقصد بیرون ملک کاروباری روابط کو مضبوط بنانا، غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنا اور پاکستان کے لیے نئے تجارتی تعلقات قائم کرنا ہے۔
استقبالیہ میں گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل، وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی، وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کھیئل داس کوہستانی اور انڈونیشیائی سفارت خانے کے منسٹر کاؤنسلر اینگان مالیم نے شرکت کی۔رکن قومی اسمبلی جن میں ثمینہ خالد گرکی، سید حسین طارق، سردار لطیف کھوسہ، مرزا اختیار بیگ، خورشید جونیجو، غلام علی تا لپور اور رکن صوبائی اسمبلی فرح عظیم شاہ بھی اس موقع پر موجود تھیں۔








