سی ای او پاکستان فرنیچر کونسل میاں کاشف اشفاق کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی پر مبارکباد

لاہور۔7دسمبر (اے پی پی):پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور بورڈ آف انڈسٹریل کولیبریشن ٹو انہانس فیشن ایکسپورٹ کے چیئرپرسن میاں کاشف اشفاق نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی پر مبارکباد دی ہے۔ اتوار کو اپنے مبارکباد کے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ تقرری ان کی مضبوط قیادت، سٹریٹجک ویژن اور یونیفائیڈ کمان کے ایک نئے دور کی نشان دہی کرتی ہے۔ …

لاہور۔7دسمبر (اے پی پی):پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور بورڈ آف انڈسٹریل کولیبریشن ٹو انہانس فیشن ایکسپورٹ کے چیئرپرسن میاں کاشف اشفاق نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی پر مبارکباد دی ہے۔ اتوار کو اپنے مبارکباد کے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ تقرری ان کی مضبوط قیادت، سٹریٹجک ویژن اور یونیفائیڈ کمان کے ایک نئے دور کی نشان دہی کرتی ہے۔ یہ تقرری قومی سلامتی اور ادارہ جاتی جدت کو بڑھانے کے لیے پاکستان کے عزم کی بھی عکاس ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس تقرری سے ملکی استحکام، ہم آہنگی و طویل المدتی خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا اور پاکستان بہتر سکیورٹی، اقتصادی ترقی وقومی ہم آہنگی کی طرف بڑھے گا۔میاں کاشف اشفاق نے امن، استحکام اور اقتصادی ترقی میں معاون تمام اقدامات کے لیے انڈسٹری کی طرف سے مکمل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ برآمدات کے فروغ اور مجموعی قومی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے محفوظ اور ترقی پسند ماحول ضروری ہے۔

مزید خبریں