کرغزستان صدر کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کے ایک نئے باب کا آغاز ہے، اعزازی قونصل مہر کاشف یونس

لاہور۔7دسمبر (اے پی پی):کرغزستان کے اعزازی قونصل مہر کاشف یونس نے کہا ہے کہ کرغزستان کے صدر صادر ژپاروف کا پاکستان کا دورہ دونوں برادر مسلم ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کے ایک نئے باب کا آغاز ہے۔ اتوار کو یہاں کرغزستان کے قونصل خانے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس دورے میں دو طرفہ تجارت کے حجم کو 15 ملین ڈالر سے بڑھا کر …

لاہور۔7دسمبر (اے پی پی):کرغزستان کے اعزازی قونصل مہر کاشف یونس نے کہا ہے کہ کرغزستان کے صدر صادر ژپاروف کا پاکستان کا دورہ دونوں برادر مسلم ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کے ایک نئے باب کا آغاز ہے۔ اتوار کو یہاں کرغزستان کے قونصل خانے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس دورے میں دو طرفہ تجارت کے حجم کو 15 ملین ڈالر سے بڑھا کر اگلے دو سال میں 200 ملین ڈالر تک لے جانے کی بنیاد رکھی گئی ہے جو علاقائی روابط، تجارتی شراکت داری اور تزویراتی تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کی عکاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کرغزستان نے توانائی، ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل تجارت، صنعتی روابط، زراعت اور ڈیجیٹل تبدیلی سمیت متعدد شعبوں میں تعاون کو تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے،صدر صادر ژپاروف کی پاکستان کی اعلی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں باہمی اعتماد اور علاقائی خوشحالی کے لیے مشترکہ ویژن کی نشاندہی کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ کاروباری فورم کے ذریعے بزنس ٹو بزنس تبادلوں، سیاحت اور ثقافتی تعاون کے فروغ، سرمایہ کاری، تعلیم، لاجسٹکس، دو طرفہ تجارت سمیت طویل مدتی تعلقات کو مزید تقویت حاصل ہو گی۔مہر کاشف یونس نے کہا کہ دورے کے دوران متنوع شعبوں میں معاہدوں اور 15 ایم او یوز پر دستخط کیے گئے، جو مشترکہ منصوبوں، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور استعداد کار میں اضافے کے نئے مواقع فراہم کرنے میں معاون ہوں گے۔