فٹ ویئرزکی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیاد پرمعمولی کمی ہوئی،سٹیٹ بینک،ادارہ شماریات

اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):فٹ ویئرزکی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیاد پرمعمولی کمی ریکارڈکی گئی ۔سٹیٹ بینک اورقومی ادارہ برائے شماریات (پی بی ایس )کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 4ماہ میں فٹ ویئرزکی برآمدات سے ملک کو 60.95ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 2.02فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں فٹ ویئرزکی برآمدات سے ملک کو62.18ملین …

اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):فٹ ویئرزکی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیاد پرمعمولی کمی ریکارڈکی گئی ۔سٹیٹ بینک اورقومی ادارہ برائے شماریات (پی بی ایس )کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 4ماہ میں فٹ ویئرزکی برآمدات سے ملک کو 60.95ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 2.02فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں فٹ ویئرزکی برآمدات سے ملک کو62.18ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

اکتوبرمیں فٹ ویئرز کی برآمدات کاحجم 16.68ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوستمبرمیں 14.80ملین ڈالراورگزشتہ سال اکتوبرمیں 17.52ملین ڈالرتھا۔ مالی سال 2025میں فٹ ویئرزکی برآمدات سے ملک کو168.36ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے چارماہ میں لیدرفٹ ویئرزکی برآمدات کاحجم 52.74ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 0.29فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں لیدرفٹ ویئرزکی برآمدات سے ملک کو52.90ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔