اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب، یواے ای، ترکیہ ،اورمغربی ایشیاکے دیگرممالک کو پاکستان کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی جبکہ ان ممالک سے درآمدات میں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے چارماہ میں سعودی عرب، یواے ای، ترکیہ ،اورمغربی ایشیاکے دیگرممالک کوبرآمدات سے ملک کو 1.172ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 17فیصدکم …
سعودی عرب، یواے ای، ترکیہ ،اورمغربی ایشیاکے دیگرممالک کو پاکستان کی برآمدات میں کمی

مزید خبریں
اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب، یواے ای، ترکیہ ،اورمغربی ایشیاکے دیگرممالک کو پاکستان کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی جبکہ ان ممالک سے درآمدات میں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے چارماہ میں سعودی عرب، یواے ای، ترکیہ ،اورمغربی ایشیاکے دیگرممالک کوبرآمدات سے ملک کو 1.172ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 17فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مغربی ایشیاءکے ممالک کوبرآمدات سے ملک کو1.371ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا، اکتوبرمیں مغربی ایشیاءکے ممالک کوپاکستانی برآمدات کاحجم 295.81ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوستمبرمیں 304.29ملین ڈالراورگزشتہ سال اکتوبرمیں 335.86ملین ڈالرتھا، مالی سال 2025میں مغربی ایشیاءکے ممالک کوبرآمدات سے ملک کو3.863ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں مغربی ایشیاءکے ممالک سے درآمدات پر6.479ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 3فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مغربی ایشیائی ممالک سے درآمدات پر6.290ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا، ستمبرمیں مغربی ایشیاءکے ممالک سے درآمدات کاحجم 1.714ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوستمبرمیں 1.456ارب ڈالراورگزشتہ سال اکتوبرمیں 1.426ارب ڈالرتھا، مالی سال 2025میں مغربی ایشیاءکے ممالک سے درآمدات پر18.70ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔








