ساتواں انٹرنیشنل کنزیومر پروڈکٹ فیئر 2025 ، پاکستانی صنعتی شعبہ کی ترقی و توسیع کا نیا باب

اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):پاکستان میں کنزیومر انڈسٹری کا سب سے بڑا سالانہ ایونٹ ساتواں انٹرنیشنل کنزیومر پروڈکٹ فیئر 2025 رواں سال بھی شاندار انداز میں منعقد ہونے جا رہا ہے۔ جنوبی ایشیا کے سب سے بڑے کنزیومر انڈسٹری ایکسپو اور کانفرنس کا انعقاد 11 سے 14 دسمبر 2025 تک کراچی ایکسپو سینٹر میں ہوگا۔اس بڑے تجارتی ایونٹ میں دنیا بھر سے 2,000 سے زائد برانڈز اور 55,000 سے زائد …

اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):پاکستان میں کنزیومر انڈسٹری کا سب سے بڑا سالانہ ایونٹ ساتواں انٹرنیشنل کنزیومر پروڈکٹ فیئر 2025 رواں سال بھی شاندار انداز میں منعقد ہونے جا رہا ہے۔ جنوبی ایشیا کے سب سے بڑے کنزیومر انڈسٹری ایکسپو اور کانفرنس کا انعقاد 11 سے 14 دسمبر 2025 تک کراچی ایکسپو سینٹر میں ہوگا۔اس بڑے تجارتی ایونٹ میں دنیا بھر سے 2,000 سے زائد برانڈز اور 55,000 سے زائد وزیٹرز کی آمد متوقع ہے، جب کہ 850 سے زائد بین الاقوامی نمائش کنندگان اپنی مصنوعات، خدمات اور جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ شرکت کر رہے ہیں۔نمائش میں صارفین، ریٹیلرز، ہول سیلرز، امپورٹرز، ڈسٹری بیوٹرز، برانڈز، سٹارٹ اپس اور سرمایہ کاروں کے لیے ایک ہی پلیٹ فارم پر نہ صرف جدید کنزیومر مصنوعات تک رسائی کا موقع ہوگا بلکہ نئے کاروباری روابط قائم کرنے اور سرمایہ کاری کے امکانات بھی پیدا ہوں گے۔

اس موقع پر حکام کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی نمائش کی میزبانی سے پاکستان کی صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کو نئی رفتار ملے گی اور ملک عالمی سپلائی چین کا فعال حصہ بنتا جا رہا ہے۔ سپیشل انویسٹمنٹ فیسلی ٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی ) نے ملکی صنعتی شعبے کی ترقی اور کاروباری ماحول بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے، جس کے نتیجے میں عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے اور بین الاقوامی نمائشوں میں پاکستان کی شمولیت اور میزبانی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ایکسپو میں فوڈ اینڈ بیوریجز، ٹیکسٹائل، فیشن و لائف اسٹائل، ہوم اپلائنسز، انفارمیشن ٹیکنالوجی، الیکٹرانکس، ہیلتھ کیئر، سپورٹس آئٹمز، امپورٹ/ایکسپورٹ سروسز اور دیگر متعدد شعبوں کی مصنوعات اور جدید حل پیش کیے جائیں گے۔آرگنائزرز نے کہا کہ ساتواں انٹرنیشنل کنزیومر پروڈکٹ فیئر 2025 نہ صرف کاروباری طبقے کے لیے نئے مواقع پیدا کرے گا بلکہ پاکستان کے صنعتی وژن اور معیشت میں نمایاں مثبت کردار ادا کرے گا۔