معاشرے میں امن و بھائی چارہ قائم ہو تو نہ صرف بنیادی مسائل کے حل میں آسانی ہوتی ہے، اظہر اقبال ڈار

سیالکوٹ۔9دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور معروف سوشل ایکٹوسٹ اظہر اقبال ڈارنے کہا ہے کہ موجودہ حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ تمام مکاتب فکر مل کر ایسا ماحول تشکیل دیں جو مکمل طور پر امن اور ہم آہنگی پر مبنی ہو کیونکہ اسی صورت میں درپیش چیلنجز کا موثر حل تلاش کیا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے …

سیالکوٹ۔9دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور معروف سوشل ایکٹوسٹ اظہر اقبال ڈارنے کہا ہے کہ موجودہ حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ تمام مکاتب فکر مل کر ایسا ماحول تشکیل دیں جو مکمل طور پر امن اور ہم آہنگی پر مبنی ہو کیونکہ اسی صورت میں درپیش چیلنجز کا موثر حل تلاش کیا جا سکتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر معاشرے میں امن و بھائی چارہ قائم ہو تو نہ صرف بنیادی مسائل کے حل میں آسانی ہوتی ہے بلکہ بے چینی اور اضطراب کا خاتمہ بھی ممکن ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مذہب اسلام بھی ہمیں بھائی چارے و رواداری کا درس دیتا ہے اور غیر مسلموں کے ساتھ بھی حسن سلوک سکھاتا ہے۔