اسلام آباد۔9دسمبر (اے پی پی):بین الاقوامی مالیاتی فنڈکے ایگزیکٹوبورڈکی جانب سے پاکستان کیلئے 1.2ارب ڈالرقسط کی منظوری کے بعدمنگل کوپاکستان سٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی رہی اورکے ایس ای 100انڈیکس 1153.14 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد169456.38 پوائنٹس پربندہواجوایک نیا ریکارڈ ہے۔ مارکیٹ میں مجموعی طورپر560کمپنیوں کے 1031.79ملین حصص کالین دین ہواجن کی مالیت 51.31ارب روپے تھی،272کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،179کی قیمتوں میں کمی اور109کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں …
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیاریکارڈقائم، 100انڈیکس 1153.14پوائنٹس کے اضافہ کے بعد169456.38پوائنٹس پربند

مزید خبریں
اسلام آباد۔9دسمبر (اے پی پی):بین الاقوامی مالیاتی فنڈکے ایگزیکٹوبورڈکی جانب سے پاکستان کیلئے 1.2ارب ڈالرقسط کی منظوری کے بعدمنگل کوپاکستان سٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی رہی اورکے ایس ای 100انڈیکس 1153.14 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد169456.38 پوائنٹس پربندہواجوایک نیا ریکارڈ ہے۔
مارکیٹ میں مجموعی طورپر560کمپنیوں کے 1031.79ملین حصص کالین دین ہواجن کی مالیت 51.31ارب روپے تھی،272کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،179کی قیمتوں میں کمی اور109کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
کے ایس ای 30انڈیکس 373.14 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد51541.69 پوائنٹس اوراسلامی مالیات کاحامل کے ایم آئی 30انڈیکس 1682.44 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد243807.02 پوائنٹس پربندہوا،فیوچرٹریڈنگ کے تحت 13.96ارب روپے کے سودے طے پائے،گزشتہ روزکے الیکٹرک کے 86725483 حصص،بنیزلمیٹد62063760 حصص اورپی آئی اے ہولڈنگزکمپنی کے 41199858حصص کالین دین ہوا،مارکیٹ کیپٹلائزیشن کاحجم بڑھ کر68.7ارب ڈالرہوگیا۔








