اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):ساز گار انجینئرنگ ورکس لمیٹڈ کی گاڑیوں کی فروخت میں جار ی مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں سالانہ بنیادوں پر16.4فیصد کا اضافہ ریکارکیا گیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کرائے گئے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں کمپنی کی 15484گاڑیوں کی فروخت ریکار ڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 13301یونٹس کے …
ساز گار انجینئرنگ ورکس کی گاڑیوں کی فروخت میں پانچ ماہ کے دوران 16.4فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):ساز گار انجینئرنگ ورکس لمیٹڈ کی گاڑیوں کی فروخت میں جار ی مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں سالانہ بنیادوں پر16.4فیصد کا اضافہ ریکارکیا گیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کرائے گئے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں کمپنی کی 15484گاڑیوں کی فروخت ریکار ڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 13301یونٹس کے مقابلے میں 16.4فیصد زیادہ ہے۔
نومبرمیں کمپنی کے 2858یونٹس گاڑیوں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو اکتوبرکے 3723یونٹس کے مقابلے میں 23.2فیصد کم اور گزشتہ سال نومبرکے 2560یونٹس کے مقابلے میں 11.6فیصد زیادہ ہے۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پانچ ماہ میں ہیول گاڑیوں کی فروخت کا حجم 6045یونٹس ریکارڈکیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 4179یونٹ کے مقابلے میں 44.7فیصد زیادہ ہے۔ نومبرمیں ہیول کے 1109یونٹس کی فروخت ہوئی جو اکتوبرکے 1379یونٹ کے مقابلے میں 19.6فیصد کم اور گزشتہ سال نومبرکے 584یونٹ کے مقابلے میں 89.9فیصد زیادہ ہے۔
اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں کمپنی کے 9439یونٹ تھری ویلرز کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے 9122یونٹ کے مقابلے میں 3.5فیصد زیادہ ہے۔ نومبر میں کمپنی کے 1749یونٹ تھری ویلرز کی فروخت ہوئی جو اکتوبرکے 2344یونٹ کے مقابلے میں 25.4فیصد کم اور گزشتہ سال نومبرکے 1976یونٹس کے مقابلے میں 11.5فیصد کم ہے۔








