کراچی ایکسپو سینٹر میں ساتویں انٹرنیشنل کنزیومر پروڈکٹ فیئر 2025 کا آغاز

کراچی۔12دسمبر (اے پی پی):جنوبی ایشیا کی سب سے بڑے سالانہ انٹرنیشنل کنزیومر انڈسٹری ایکسپو اور کانفرنس کا کراچی ایکسپو سینٹر میں شاندار آغاز ہو گیاہے۔ نمائش میں بڑی تعداد میں ملکی و غیر ملکی نمائندگان، سفارتی مشنز اور صنعتی شعبے کے رہنماؤں نے شرکت کی۔افتتاحی تقریب میں انڈونیشیا، تھائی لینڈ، ملائیشیا اور چین کے قونصل جنرلز نے خصوصی طور پر شرکت کی، جبکہ کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری …

کراچی۔12دسمبر (اے پی پی):جنوبی ایشیا کی سب سے بڑے سالانہ انٹرنیشنل کنزیومر انڈسٹری ایکسپو اور کانفرنس کا کراچی ایکسپو سینٹر میں شاندار آغاز ہو گیاہے۔ نمائش میں بڑی تعداد میں ملکی و غیر ملکی نمائندگان، سفارتی مشنز اور صنعتی شعبے کے رہنماؤں نے شرکت کی۔افتتاحی تقریب میں انڈونیشیا، تھائی لینڈ، ملائیشیا اور چین کے قونصل جنرلز نے خصوصی طور پر شرکت کی، جبکہ کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے نمائندگان، سوزیو انٹرنیشنل کے غیر ملکی وفود اور پاکستان کیمیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین بھی موجود تھے۔نمائش میں مشرقِ وسطیٰ، یورپ اور افریقہ کی 600 سے زائد کمپنیاں کنزیومر گڈز، لائف اسٹائل مصنوعات، ہوم اور عالمی ریٹیل ٹرینڈز پیش کر رہی ہیں

جو پاکستان کی ابھرتی ہوئی کنزیومر مارکیٹ میں عالمی دلچسپی اور اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔تقریب میں انڈونیشین پویلین کی خصوصی رونمائی بھی کی گئی، جس میں 11 ممتاز کمپنیوں کی مصنوعات نے شرکا کی توجہ اپنی جانب مبذول رکھی۔ یہ پویلین پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان مضبوط معاشی و ثقافتی تعلقات کی علامت قرار دیا گیا۔بین الاقوامی شرکا کی بھرپور شمولیت سے یہ بات ایک بار پھر واضح ہوئی کہ پاکستان کی کنزیومر مارکیٹ خطے میں تیزی سے ابھرتا ہوا مرکز بن رہی ہے۔ اس بات پر زور دیا گیا کہ ایس آئی ایف سی کی اسٹریٹجک معاونت کے نتیجے میں پاکستان میں سرمایہ کاری، صنعتی تعاون اور کاروباری سرگرمیوں کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں، جو ملکی معیشت کو استحکام اور ترقی کی نئی راہیں فراہم کریں گے۔