گوانگزو( چین)۔12دسمبر (اے پی پی):قونصلیٹ جنرل آف پاکستان (چین)میں تجارت اور سرمایہ کاری کے قونصلر محمد عمران نے چین کے شہر شین زن میں جمعہ کو لونگ ہوا انٹرنیشنل کوآپریشن سینٹر(ایل آئی سی سی) کا دورہ کیا۔ سنٹر کے ڈائریکٹر اور انٹرنیشنل کوآپریشن آپریشنز کے سربراہ گو زیو (زیویئر گوئی)نے قونصلر محمد عمران کا استقبال کیا۔ اس موقع پر اقتصادی اور تجارتی روابط سے متعلق شین زن کے سرکاری محکموں …
پاکستانی قونصلر برائے تجارت و سرمایہ کاری محمد عمران کا چین کے شہر شین زن میں لونگ ہوا انٹرنیشنل کوآپریشن سینٹر کا دورہ ، پاکستان چائنا جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری لاہور کو سینٹر کی رکنیت دینے کی تقریب میں شرکت

مزید خبریں
گوانگزو( چین)۔12دسمبر (اے پی پی):قونصلیٹ جنرل آف پاکستان (چین)میں تجارت اور سرمایہ کاری کے قونصلر محمد عمران نے چین کے شہر شین زن میں جمعہ کو لونگ ہوا انٹرنیشنل کوآپریشن سینٹر(ایل آئی سی سی) کا دورہ کیا۔ سنٹر کے ڈائریکٹر اور انٹرنیشنل کوآپریشن آپریشنز کے سربراہ گو زیو (زیویئر گوئی)نے قونصلر محمد عمران کا استقبال کیا۔ اس موقع پر اقتصادی اور تجارتی روابط سے متعلق شین زن کے سرکاری محکموں کے نمائندے بھی موجود تھے۔
اس اجلاس کا اہتمام پاکستان چائنا جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(پی سی جے سی سی آئی)لاہور کو لونگ ہوا انٹر نیشنل کوآپریشن سینٹر کی رکنیت دینے کے سلسلے میں کیا گیا تھا۔ پریسائزڈیویلپمنٹ (ایچ کے) لمیٹڈ کے سی ای او ڈیوڈ نے اس کا اہتمام کیا تھا ۔ قونصلر محمد عمران کو ایل آئی سی سی کے آپریشنز بارے بریفنگ بھی دی گئی ۔ انہوں نے دنیا کے کئی ممالک کے ساتھ ایل آئی سی سی کے تعاون کو سراہا۔
انہوں نے چینی کاروباری اداروں کے لیے پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا اور باہمی طور پر مفید تعاون کے لیے مرکز سے تعاون طلب کیا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان چائنا جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، عوامی جمہوریہ چین کی حکومت کی طرف سے شروع کیے گئے اس طرح کے بزنس ٹو بزنس تعاون کا رکن بننے والی پاکستان کی پہلی تنظیم بن گئی ہے۔








