لاہور۔13دسمبر (اے پی پی):صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے ایوان صنعت و تجارت فیصل آباد کے صدر فاروق یوسف شیخ نے ان کے آفس میں ملاقات کی جس میں انڈسٹری اور صنعتکاروں کے مسائل پر بات چیت ہوئی۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انڈسٹری کا فروغ میرا مشن ہے ،اس لئے صنعتکاروں کے جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل …
چوہدری شافع حسین سے ایوان صنعت و تجارت فیصل آباد صدر کی ملاقات، مسائل پر بات چیت

مزید خبریں
لاہور۔13دسمبر (اے پی پی):صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے ایوان صنعت و تجارت فیصل آباد کے صدر فاروق یوسف شیخ نے ان کے آفس میں ملاقات کی جس میں انڈسٹری اور صنعتکاروں کے مسائل پر بات چیت ہوئی۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انڈسٹری کا فروغ میرا مشن ہے ،اس لئے صنعتکاروں کے جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صنعتی مراکز میں انفراسٹرکچر بہتر کرکے صنعتی انقلاب کی بنیاد رکھ دی ہے، پنجاب کے صنعتی مراکز میں تیزی سے نئے کارخانے لگ رہے ہیں ،قائد اعظم بزنس پارک شیخوپورہ میں 10نئی فیکٹریوں کی تعمیر شروع ہوچکی ہے ، گارمنٹ سٹی میں ٹیکسٹائل انڈسٹری لگ رہی ہے جبکہ بہاولپور انڈسٹریل اسٹیٹ میں پہلی بار 7 کارخانے لگنے جارہے ہیں۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ فیصل آباد پاکستان کا بڑا صنعتی شہر ہے جہاں 8ہزار سے زائد ایکڑ رقبے پر ملک کی سب سے بڑی انڈسٹریل اسٹیٹ موجود ہے۔فیڈمک کے زیر اہتمام انڈسٹریل اسٹیٹ میں بائونڈری وال مکمل ہوچکی اور یہاں سے ریلوے ٹریک گزر رہا ہے جہاں ریلوے اسٹیشن بنانے کیلئے وفاقی حکومت سے بات چیت ہوئی ہے، غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے کمیونٹی سنٹر اور یہاں مختلف بنکوں کی برانچیں بھی کھل رہی ہیں۔صوبائی وزیر نے صنعتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے متعلقہ محکموں کو ٹیلی فون پر ضروری ہدایات جاری کیں۔فیصل آباد چیمبر کے صدر نے صنعتکاروں کے مسائل کے حل میں ذاتی دلچسپی لینے پر چوہدری شافع حسین کا شکریہ ادا کیا۔








